17 ستمبر 2010 - 19:30

افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا ہے کہ افغان فورسز سال2014 تک ملک کا انتظام سنبھالنے کے قابل ہوجائیں گی جبکہ ہلیری کلنٹن کا کہنا ہے کہ جولائی 2011 سے افغانستان سے امریکی افواج کی واپسی سے افغان امور میں امریکا کا کردار ختم نہیں ہوگ/ افغان قیادت کی تبدیلی میں باربار تاخیر نہیں کی جاسکتی۔

کابل میں افغان ڈونر کانفرنس کا آغاز کرتے ہوئے افغان صدر حامد کرزئی نے عزم ظاہر کیا کہ افغان سکیورٹی فورسز سال2014تک اپنے ملک کی سکیورٹی اور تمام جاری آپریشنز کی ذمہ داری خود سنبھالنے کے قابل ہوسکیں گی ۔کابل میں افغان ڈونر کانفرنس سے خطاب میں امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا کہ یہ کانفرنس اس بات کا اظہار ہے کہ عالمی دنیا افغانستان کے ساتھ ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ افغان قیادت کی تبدیلی میں باربار تاخیر نہیں کی جاسکتی ۔جولائی 2011 سے افغانستان سے امریکی افواج کی واپسی تاریخ ایک نئے مرحلے کا آغاز ہوگی تاہم اس سے امریکا کا افغان امور میں کردار ختم نہیں ہوگا۔ہلیری کلنٹن نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے درمیان ہونے والا ٹرانزٹ ٹریڈ کا معاہدہ50 سال میں بڑی کامیابی ہے۔ہلیری کلنٹن نے گذشتہ افغان امن جرگے کو اچھا اقدام قرار دیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ افغان ڈونر کانفرنس میں دنیا بھر سے70 ممالک اور مختلف تنظیموں کے وفود شرکت کررہے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔

/110